جمعہ 28 اگست 2026 - 06:46
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جنگ سے متاثرہ لبنانی یتیموں کے لیے امدادی اسکیم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے جنگ سے متاثرہ یتیموں کی مالی معاونت کے لیے امدادی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے جنگ سے متاثرہ یتیموں کی مالی معاونت کے لیے امدادی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لبنان میں اس مرجع تقلید کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس ملک پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجہ میں یتیم ہونے والے بچوں کی مالی معاونت کے لیے نئی انسانی ہمدردی پر مبنی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ایسے یتیم بچوں کی مدد کرنا ہے جو کسی ادارے یا فلاحی تنظیم کے زیرِ کفالت نہیں ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس انسانی ہمدردی کے اقدام کا بنیادی مقصد جنگِ لبنان سے متاثرہ یتیم بچوں کی پریشانیوں اور مشکلات کو کم کرنا قرار دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha